پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں فاٹااصلاحات پر اتفاق

اتفاق رائے کی صورت میں آئینی ترمیم کا بل پیر کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان


ویب ڈیسک May 19, 2018
ایم کیو ایم اور جے یو آئی کے علاوہ دیگر تمام جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے،فوٹو:فائل

قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں فاٹا اصلاحات پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے چیمبر میں پارلیمانی جماعتوں کے اراکین کا اجلاس ہوا جس کی صدارت مشیر قانونی امور بیرسٹر ظفر اللہ نے کی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، پی پی پی کی شیری رحمن، قومی وطن پارٹی کے آفتاب شیرپاوٴ، جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ، مسلم لیگ (ن) اور فاٹا کے ارکان نے شرکت کی۔ ایم کیو ایم اور جے یو آئی (ف) کے ارکان اجلاس میں شریک نہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: فاٹا اصلاحات پر نئی عملدرآمد کمیٹی تشکیل

بیرسٹر ظفراللہ اور وزارت قانون کے حکام نے مجوزہ بل پر بریفنگ دی جب کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے حوالے سے حکومتی بل کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بیرسٹر ظفراللہ کا کہنا تھا کہ آج کا اجلاس مجوزہ فاٹا قانون کی تیاری کے حوالے سے تھا اب باقاعدہ اجلاس پیر کو دوپہر ایک بجے متوقع ہے۔ جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے بتایا کہ فاٹا اصلاحات پر اتفاق رائے پایا جاتا ہےاور دو تین دن بعد بل اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پارلیمانی جماعتوں کے اتفاق رائے کی صورت میں آئینی ترمیم کا بل پیر کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |