حج کیس میںمفروضوںکی بنیادپرملوث کیاگیا حامد کاظمی

اعظم سواتی،عمرشیرزئی کے الزامات غلط ثابت ہوئے ہیں،پیشی کے موقع پرگفتگو


Numainda Express August 11, 2012
اعظم سواتی،عمرشیرزئی کے الزامات غلط ثابت ہوئے ہیں،پیشی کے موقع پرگفتگو, فائل

سابق وفاقی وزیر مذہبی امورحامدسعیدکاظمی نے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والوںکو ضرور سزا ملنی چاہیے، محض مفروضوںکی بنیاد پرمجھے اس کیس میں ملوث کرنے کی کوشش کی گئی ہے'ناجانے کیوںمجھے بغیرکسی ثبوت کے جیل میںرکھا ہوا ہے۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے سہولیات کی عدم فراہمی پر جمع کرائی گئی رقوم واپس لیکر متاثرہ حجاج کودیں،اس پرشاباش ملنی چاہیے تھی،انہوںنے کہاکہ2009 کے حج میں جتنی کرپشن کاشورتھااب تک اتنی کرپشن ثابت نہیںہوسکی،میرے اوپرایک اعظم سواتی کا الزام تھا جبکہ دوسرا عمر خان شیر زئی کاالزام تھا۔

گزشتہ سال جنوری میںہی عمرخان شیرزئی کا یہ الزام کہ تبلیغی جماعت کے امیر مولانا حاجی عبدالوہا ب اور انکے خلیفہ نے یہ بتایاکہ میں انضمام الحق کو لیکر ملتان حامد سعیدکاظمی کے پاس گیا توانہوںنے مجھے بتایا کہ حامدسعیدکاظمی نے فی ویزہ 25 ہزار مانگے ہیں ، حاجی عبدالوہاب نے اپنے بیان میں یہ موقف اختیارکیاکہ میری ملتان میںکبھی حامد سعیدکاظمی سے ملاقات ہی نہیں ہوئی اور نہ ہی میں نے اس حوالے سے عمر خان شیر زئی سے کوئی بات کی،دوسرا الزام اعظم خان سواتی نے سابق سیکریٹری مذہبی امورشاہدکے حوالے سے لگایاکہ میں نے اس سے50 لاکھ رشوت مانگی ،شاہد نے بھی تصدیق شدہ بیان حلفی سپریم کورٹ میں داخل کرایا جس کے بعد یہ الزام بھی جھوٹا ثا بت ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں