اسٹیل سیکٹر کو بجلی گیس لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ کیا جائے فیڈریشن

صدر ایف پی سی سی آئی شاہین الیاس سروانہ کی شعبہ اسٹیل اور آئرن کے نمائندوں سے ملاقات۔


Business Reporter April 22, 2013
صدر ایف پی سی سی آئی شاہین الیاس سروانہ کی شعبہ اسٹیل اور آئرن کے نمائندوں سے ملاقات۔ فوٹو: فائل

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پا کستان کے قا ئم مقا م صدر شا ہین الیا س سروانہ نے کہا ہے کہ اسٹیل سیکٹر کو بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنی رکھا جائے تا کہ ملکی معیشت مضبوط ہوسکے۔

گزشتہ روز شعبہ اسٹیل اور آئرن کے نمائندوں سے ملاقا ت کے دوران ان کو ایف پی سی سی آئی کے تعاون اور حمایت کی یقین دہا ئی کر ائی ہے۔ چیئر مین پا کستان آئرن اینڈ اسٹیل ایسوسی ایشن اکبر عبداللہ، چیئرمین نیشنل اسٹیل ایسوسی ایشن چوہدری محمد فاروق اور چیئرمین پاکستان اسٹیل ری رولنگ ایسوسی ایشن علی احمد کے ایف پی سی سی آئی کے دورے کے مو قع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ یہ شعبہ موجودہ دور میں اپنی ممکنہ صلاحیت سے کمتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے جس کی وجہ گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے۔



اس کے باوجود کہ یہ سیکٹر بھر پور طور پر ملک کی ترقی اور خوشحالی میں حصہ لے رہا ہے انفرا اسٹریکچراورتعمیرات کی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اس موقع پرآئرن اور اسٹیل ایسوسی ایشن کے وفد نے ایف پی سی سی آئی کے کردار کو سراہا جس کی وجہ سے غیر ضروری کیس جو نیب میں دائر تھے انھیں حل کروانے میں کامیابی ہوئی، اس کے علاوہ وفد نے ایف پی سی سی آئی کے قا ئم مقام صدر شاہین الیاس سروانہ کا کسٹم اور سیلز ٹیکس کے مسائل حل کرانے میں شکریہ ادا کیا، شا ہین الیاس سروانہ نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی ہمیشہ کی طرح اسٹیل سیکٹر کے جائز مطالبات کو حکومت کے ایوانوں میں پہنچانے میں اس سیکٹرکی مدد کرتا رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں