نائیجریا پاکستانی ادویات کی بڑی منڈی بن سکتا ہے احمد سروہی

گزشتہ سال ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی ادویات درآمد کیں، نائیجریا میں پاکستانی سفیر


APP April 22, 2013
گزشتہ سال ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی ادویات درآمد کیں، نائیجریا میں پاکستانی سفیر فوٹو: فائل

نائیجیریا میں پاکستان کے نائب سفیر احمد علی سروہی نے کہا ہے کہ نائیجیریا فارماسیوٹیکلز کی پاکستانی مصنوعات کی بڑی درآمدی منڈی ثابت ہو سکتا ہے۔

نائیجریا نے سال 2012 کے دوران ایک ارب 10 کروڑ ڈالر مالیت کی دوائیاں درآمد کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی برآمد کنندگان کیلیے بہترین موقع ہے کہ وہ نائیجیرین مارکیٹ سے استفادہ کریں کیونکہ دو تین سال کے بعد مقامی صنعتکار شعبے میں سرمایہ کاری کرنا شروع کردیں گے۔



احمد علی سروہی نے کہا کہ نائیجرین عوام پاکستانی ادویات کو بہتر سمجھتے ہیں جبکہ یہاں پر کام کرنیوالے بھارتی ڈاکٹر بھی پاکستانی دوائیوں کو فوقیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی برآمد کنندگان کو چاہیے کہ وہ اپنے تجارتی وفود نائیجریا بھیج کر برآمدات میں اضافے کیلیے اقدامات کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں