3 سالہ عبوری سیٹ اپ کی منصوبہ بندی ہورہی ہے حیدری

موجودہ وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو بھی گھر بھیج دیا گیا تو راہ ہموار ہو جائے گی


Monitoring Desk August 11, 2012
موجودہ وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو بھی گھر بھیج دیا گیا تو راہ ہموار ہو جائے گی, پی آئی ڈی

جے یو آئی ف کے سیکریٹری جنرل عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ الیکشن کے بجائے 3 سالہ عبوری سیٹ اپ کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کو بھی گھر بھیج دیا گیا تو راہ ہموار ہوجائے گی۔

ایک ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیاسے باتیں کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا ان کی اطلاعات کے مطابق الیکشن کرائے بغیر 3 سال کی حکومت کی منصوبہ بندی اب بھی کی جا رہی ہے، حکومت اور عدلیہ کے کھڑے کیے گئے مسائل کا حل فوری عام انتخابات ہیں لیکن کچھ بڑی جماعتیں انتخابات کا التواچاہتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جب تک جماعت اسلامی عمران خان اور ن لیگ سے مایوس نہیں ہو جاتی، وہ ایم ایم اے کی بحالی کی راہ میں رکاوٹ رہے گی۔ غفور حیدری نے کہا کہ پارلیمنٹ کو قانون سازی کا اختیار حاصل ہے، سپریم کورٹ کو توہین عدالت قانون پر اعتراض تھا تو معاملہ واپس پارلیمنٹ کو بھیج دیتی، اسے کالعدم قرار دینا مناسب نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں