پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 1148 فیصد اضافہ
ایل پی جی 24.43، مٹی کا تیل 8.8، ہائی اسپیڈ ڈیزل 12.91، فرنس کی پیداوار 19 فیصد بڑھ گئی
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 مہینوں کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 11.48 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ فروری 2013 میں فروری 2012 کے مقابلے میں پیداوار میں 11.53 فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسی طرح ایل پی جی کی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت سے 24.43 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں سال کے دوران مٹی کے تیل کی پیداوار میں 8.8 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی پیدوار میں 12.91 فیصد جبکہ فرنس آئل کی پیداوار میں بھی 19 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال جیٹ فیول آئل اور ڈیزل کی پیداوار میں بالترتیب 2.67 فیصد اور 6.81 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں ہونے والے اضافے سے پٹرولیم کی درآمدات میں کمی واقع ہوگی جس سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور ادائیگیوں کے توازن میں بھی بہتری واقع ہوگی۔