صنعتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے وزیر تجارت

بیمار صنعتوں کی فوری بحالی کے اقدامات کیے جائیں تاکہ بیروزگاری اور جرائم کم کرنے میں مدد ملے

بیمار صنعتوں کی فوری بحالی کے اقدامات کیے جائیں تاکہ بیروزگاری اور جرائم کم کرنے میں مدد ملے فوٹو: فائل

نگراں صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت خالدتواب نے کہا ہے کہ سندھ اسمال انڈسٹریز کے دائرہ کار میں آنے والی بیمار صنعتوں کوفوری طورپربحال کرنے کے اقدامات کیے جائیں تاکہ روزگار کے نئے مواقع مہیا ہوں۔

یہ ہدایت انہوں نے سندھ اسمال انڈسٹریز کے دفتر کے دورہ کے موقع پر دیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرتی ترقی کے لیے اسمال انڈسٹریز کابہت اہم کردار ہے اور ان صنعتوں کے فروغ کے سے نہ صرف بے روزگاری کے خاتمے میں مددملے گی بلکہ روزگار کے فروغ سے جرائم میں بھی کمی واقع ہوگی۔


انہوں نے مزید کہا کہ اسمال انڈسٹریز کے فروغ کے لیے نئی صنعتی اسٹیٹ کے قیام کے لیے بھی موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اسمال انڈسٹریز کے فروغ کے لیے اپنا موثر کردار ادا کریں ۔ فرائض میں غفلت نہ برتیں، غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔



خالد تواب نے کہا کہ نگراں حکومت صنعتوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ صنعت کاروں کے مسائل بھی حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت صنعتی علاقوں میں درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔ خصوصاً لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیاجائے گا تاکہ صنعتوں کا پہیہ چلتارہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کے فروغ سے معاشرے میں خوشگوار تبدیلی آئے گی۔ صنعتیں قوموں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ دورے کے موقع پر ایم ڈی سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن ختر حسین بگٹی، ڈی ایم ڈی عابد قائم خانی اور ڈائریکٹر فنانس سید ایاز حسین عابدی بھی موجود تھے۔
Load Next Story