روس روپوش نبوت کا دعویدار فیض رخمان ستاروف گرفتار

15 چھوٹے بچے اور 3 شیرخوار بھی رہا کرائے گئے ہیں جنھیں تہہ خانے میں رکھا گیا تھا


AFP August 11, 2012
15 چھوٹے بچے اور 3 شیرخوار بھی رہا کرائے گئے ہیں جنھیں تہہ خانے میں رکھا گیا تھا , فوٹو فائل

ISLAMABAD: روسی پولیس نے نبوت کے دعویدار شخص کو گرفتار کرکے اس کے مدرسے کے تہہ خانے سے 15 بچوں سمیت 60 افراد کو بازیاب کرالیا یہ کارروائی ریاست تاتارستان کے علاقے کازان میں اس وقت عمل میں آئی جب پولیس نے مشتبہ مذہبی گروہ کے خلاف کارروائی کے دوران ایک مذہبی اسکول (مدرسے) پر چھاپہ مارا ۔

تفصیلات کے مطابق ریاست تاتارستان کے علاقے کازان میں ایک مذہبی رہنما فیض رخمان ستاروف کے مدرسے کے زیر زمین تہہ خانے سے 15 بچوں کو برآمد کیا ہے جوکہ کئی سالوں سے وہاں رکھے گئے تھے پولیس کے مطابق ایک مذہبی گروہ کے 60 ارکان پر مشتمل یہ گروپ کم و بیش ایک دہائی سے اپنے روحانی عالم فیض رخمان ستاروف کے ہمراہ مدرسے کے بنکر میں رہ رہے تھے اس گروپ میں 15 بچے اور 3شیر خوار بھی شامل ہیں جنھیں ان کی مرضی کے برخلاف زبردستی اس تہہ خانے میں رکھا گیا اور ان کا بیرونی دنیا سے کوئی رابطہ نہیں تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں