ریلوے رعایتی ٹکٹوں کی بکنگ پرعملدرآمد نہ ہوسکا

گرین لائن کاکرایہ 5500تک کم کرنے کے ساتھ سہولتیں بھی کم کر دی گئیں


Qaiser Sherazi May 20, 2018
گرین لائن کاکرایہ 5500تک کم کرنے کے ساتھ سہولتیں بھی کم کر دی گئیں۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: وزارت ریلوے کی طرف سے رمضان کے دوران ٹکٹوں کی بکنگ پر 10 فیصد کی رعایت کا تیسرے رمضان تک عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

یکم سے 3 رمضان کو بھی اصل ٹکٹوں کے مطابق ہی بکنگ کی جارہی ہے۔ بکنگ آفس نے رابطہ پر بتایا کہ اس اعلان کا ابھی تک نوٹیفکیشن بکنگ آفس نہیں پہنچا۔ جب تک یہ نوٹیفکیشن نہیں آئے گا مکمل قیمت پر ہی ٹکٹوں کی بکنگ جاری رہے گی۔

3 رمضان کو بھی فل ریٹ کے مطابق ہی بکنگ کی جائے گی جبکہ دوسری طرف گرین لائن ٹرین کا کرایہ 6600 سے کم کر کے 5500 کرنے کے بعد اس ٹرین میں کھانے کی فراہمی اور سونے، آرام کرنے کے لیے تکیہ، گدا اور کمبل کی فراہمی بھی ختم کر دی گئی ہے تکیہ، گدا اب 50,50 روپے اضافی ادا کر کے رات 10 سے صبح 6 بجے تک حاصل کیا جا سکتا ہے جبکہ مرحلہ وار وائی فائی بھی ختم کر دیا جائیگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں