جھوٹی خبر کی اشاعت میر شکیل اور میر ابراہیم عدالت میں پیش

دونوں ملزمان نے جنگ، دی نیوز اور جیونیوز میں عدالت کا نام استعمال کرتے ہوئے جھوٹی خبرنشراور شائع کی تھی۔


Staff Reporter May 20, 2018
دونوں ملزمان نے جنگ، دی نیوز اور جیونیوز میں عدالت کا نام استعمال کرتے ہوئے جھوٹی خبرنشراور شائع کی تھی۔ فوٹو : فائل

جنگ اخبار، دی نیوز اورجیو نیوز کوجھوٹی خبرکی اشاعت مہنگی پڑگئی جب کہ جنگ اورجیوگروپ کے مالک میر شکیل اور میرابراہیم الرحمن عدالت میں پیش ہوئے۔

میرشکیل الرحمن اور میر ابراہیم الرحمان کے خلاف جھوٹی خبرشائع کرنے سے متعلق نجی استغاثہ کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کورٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی اس موقع پرمیر شکیل الرحمن میر ابراہیم عدالت میں پیش ہوئے میر ابراہیم نے50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے جبکہ میر شکیل الرحمن کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

عدالت نے درخواست گزارکونوٹس جاری کیے،9جون کو دلائل طلب کیے ہیں ملزمان نے سینئر تحقیقاتی صحافی اسد کھرل کے خلاف جھوٹی خبر شائع کی تھی اسدکھرل نے ایک ٹی وی پروگرام میں میر شکیل الرحمان کے سمدھی جہانگیرصدیقی کی کرپشن سے متعلق خبرنشر کی تھی۔

ملزمان میرشکیل الرحمن اور میرابراہیم الرحمن نے جنگ، دی نیوز اور جیونیوز میں عدالت کا نام استعمال کرتے ہوئے جھوٹی خبرنشراور شائع کی تھی جس پر اسد کھرل نے ملزمان کے خلاف سیشن عدالت سے رجوع کیا تھا،کیس کی سماعت 9جون تک ملتوی کردی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں