پانی کی عدم فراہمی پر شہری مشتعل گاڑیوں پر پتھراؤ
سیکڑوں افراد کا قومی شاہراہ پر دھرنا،ٹائر نذر آتش،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،پولیس نے احتجاج ختم کروایا
عامل کالونی، کالی موری، بکرا منڈی اور ملحقہ علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف علاقہ مکینوں نے قومی شاہراہ پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔
اس دوارن مشتعل افراد نے سڑک پر ٹائر نذر آتش کرکے سڑک کو بلاک کردیا جس کے نتیجے میں وہاں ٹریفک جام ہوگیا اور اندورن ملک جانے والی گاڑیوںکی قطاریں لگ گئی جب کہ مشتعل افراد نے گاڑیوں پر پھترائو بھی کیا۔
مظاہرین نے بتایا کہ ان کے علاقوں میں پانی کی فراہمی کئی روز سے معطل ہے اورمکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں اور پانی کی تلاش میں در بدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، جس کے باعث ان کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ایک گھنٹہ سے زائد روڈ بلاک رہی ۔ احتجاج کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانہ کی پولیس وہاں پہنچ گئی، جنھوں نے مظاہرین سے مذکرات میں پانی کی جلد فراہمی کی یقین دہانی کراکر احتجاج ختم کروادیا۔