روپے کے مقابل ڈالر یورو اور پاؤنڈ کی قدرمیں اضافہ

سعودی ریال،یواے ای درہم اورچینی یوآن کے اوپن مارکیٹ ریٹس میں استحکام

سعودی ریال،یواے ای درہم اورچینی یوآن کے اوپن مارکیٹ ریٹس میں استحکام۔ فوٹو: سوشل میڈیا

KARACHI:
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، یورواور برطانوی پاؤنڈکی قدر میں اضافہ جبکہ سعودی ریال،یواے ای درہم اورچینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔

فارایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 117روپے سے بڑھ کر117.10روپے اور قیمت فروخت 117.50 روپے سے بڑھ کر 117.60 روپے ہوگئی۔

یورواور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 20، 20 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا جس کے نتیجے میں بالترتیب یورو کی قیمت خرید 137.50روپے سے بڑھ کر 137.70 روپے اور قیمت فروخت 139.00 روپے سے بڑھ کر 139.20 روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 157.50 روپے سے بڑھ کر 157.70 روپے اور قیمت فروخت 159روپے سے بڑھ کر 159.20 روپے ہو گئی۔


سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.15اور قیمت فروخت 31.45 روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید31.90روپے اور قیمت فروخت 32.20 روپے پرمستحکم رہی۔

گزشتہ روز چینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید 19روپے اور قیمت فروخت 19.80 روپے پرمستحکم رہی۔

 
Load Next Story