پی پی حکومت نے سندھ کی تقسیم کا تحفہ دیا قادر مگسی

عوام سندھ سے غداری پر پی پی امیدواروں کاگھیرائو کریں،سربراہ ایس ٹی پی

قادر مگسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کو ایک مرتبہ پھر گمراہ کر کے بینظیر بھٹو شہید کے نام پر ووٹ لینا چاہتی ہے. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد سندھ کے عوام نے جو مینڈیٹ دیا تھا اس کے عوض پیپلزپارٹی نے سندھ کے عوام کو سندھ کی تقسیم کا تحفہ دیا۔

وہ بدین میں ڈاکٹر محمد سلیم میمن کی وفات پر ان کے لواحقین سے تعزیت کے موقع پر صحافیوں سے باتیں کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے اپنے محسنوںکے قاتلوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ سندھ میں دہرے نظام کا بل واپس لینا پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کا گٹھ جوڑ ہے، پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کو ایک مرتبہ پھر گمراہ کر کے بینظیر بھٹو شہید کے نام پر ووٹ لینا چاہتی ہے لیکن سندھ کے عوام جان چکے ہیں کہ پیپلزپارٹی والے سندھ کے غدار ہیں اور یہ دوبارا اقتدار میں آئے تو پھر سندھ کا سودا کریں گے اور سندھ میں دوبارا دوہرا بلدیاتی نظام نافذ کر کے سندھ کو 2 حصوں میں تقسیم کریں گے۔




انھوں نے سندھ کے عوام سے اپیل کی کہ پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو ووٹ نہ دیں بلکہ سندھ اور شہید بینظیر بھٹو سمیت سندھ کے شہداء کا سودا کرنے پر ان کا گھیرائو کریں۔ ڈاکٹر قادر مگسی نے بدین کی یونین کائونسل ایک کے ایس ٹی پی صدر ابو ملاح سے ان کی والدہ کی وفات پر بھی تعزیت کی۔
Load Next Story