زیریں سندھ میں تیز اور ہلکی بارش گرمی کا زور ٹوٹ گیا

کچرے کے ڈھیر برساتی پانی کے باعث بہہ نکلے ،شہر بھر میں بدبو،عوام پریشان۔


Numaindgan Express April 22, 2013
حیدرآباد : گزشتہ شب تیز بارش کے بعد قاضی قیوم روڈ پر پانی بھرجانے کے باعث درجنوں گاڑیاں پھنسی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

DHAKA: حیدرآباد سمیت زیریں سندھ میں تیز اور ہلکی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

اتوار کو حیدرآباد میں دن بھر آسمان پر ہلکے بادلچھائیرہے اور گرم ہوا چلتی رہی تاہم رات8 بجے کے اوقات میں موسم نے انگڑائی لی، آسمان پر سیاہ گھٹائیں چھا گئیں اور گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کے بعد اچانک موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے دوران لطیف آباد نمبر سات انڈر پاس، پاکستان چوک گل سینٹر، حیدر چوک، قاضی عبدالقیوم روڈ، گرونگر چوک سمیت شہر کے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام ہو گیا۔ تیز بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا نظام بھی معطل ہو گیا جہاں رات گیے تک بجلی بحال نہ ہو سکی۔



اچانک ہونے والی بارش کے باعث شہر میں کئی مقامات ہونے والی شادی بیاہ کی تقریبات شدید متاثر ہوئیں دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں جمع کچرے کے ڈھیر برساتی پانی کے باعث بہہ نکلے اور تمام سڑکوں پر کچرا پھیل گیا جس کی وجہ سے ان علاقوں میں بدترین بدبو پھیل گئی،اور عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات حیدرآباد میں 21 ملی میڑ بارش ہوئی دوسری جانب ٹنڈو حیدر، ٹنڈوجام، نوابشاہ، ڈگری، بھٹ شاہ، مٹیاری میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش ہوئی، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں