عراق فائرنگ اور حملوں میں 6 افراد ہلاک 44 زخمی رواں ماہ ہلاکتیں 105 ہوگئیں

موصل میں مسجد پر حملے میں 2افراد ہلاک ہوگئے، فائرنگ سے سٹی کونسل کے رکن نبیل شاکرقتل ، 2 بھائیوں کو زخمی کردیاگیا


AFP August 11, 2012
موصل میں مسجد پر حملے میں 2افراد ہلاک ہوگئے، فائرنگ سے سٹی کونسل کے رکن نبیل شاکرقتل ، 2 بھائیوں کو زخمی کردیاگیا، فائل فوٹو

عراقی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ اور بم حملوں میں 6 افرادہلاک جبکہ 44 زخمی ہو گئے ہیں۔ سیکیورٹی اورطبی ذرائع کے مطابق مقدادیہ میں گاڑی پربم حملے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

دریں اثناء موصل میں ایک شیعہ مسجد پرحملے میں دوافرادہلاک جبکہ 40 افراد خمی ہوگئے۔ عنبرصوبے میں مسلح افراد نے گاڑی پرفائرنگ کرکے سٹی کونسل کے رکن نبیل شاکرکوقتل اوراس کے 2 بھائیوں کوزخمی کردیاگیا۔ پولیس اور طبی ذرائع کے مطابق رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 105ہوگئی ہے جن میں سیکیورٹی فورسزکے55 ارکان بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں