اداکار وکمپیئر معین اختر کی دوسری برسی منائی جارہی ہے
اردو، انگریزی، پشتو، سندھی ، میمن ، پنجابی اور بنگالی سمیت کئی زبانوں پر عبور حاصل تھا.
NEW YORK:
ٹی وی اور تھیٹر کے لیجنڈ اداکار وکمپیئر معین اختر کی دوسری برسی منائی جا رہی ہے ۔
24دسمبر 1950 کو کراچی میں پیدا ہونے والے معین اختر نے کیرئیر کا آغاز 60ء کی دہائی کے وسط میں کیا اور ''انتظار فرمائیے''سمیت 70ء کے عشرے کے معروف ڈراموں میں لیڈ رول کیا ، جب کہ کئی اہم اسٹیج ڈراموں میں بھی اپنے فن کا جادو جگایا۔ وہ بطور فلم پروڈیوسر، ڈائریکٹر ، گلوکار اور مصنف بھی کام کیا۔
انھیں اردو، انگریزی، پشتو، سندھی ، گجرانی، میمن ، پنجابی اور بنگالی سمیت کئی زبانوں پر بھی مکمل عبور حاصل تھا۔ فن کی دنیا کے بے تاج بادشاہ تھے۔ بحیثیت اداکار، گلوکار، صداکار، مصنف، میزبان اور ہدایتکار معین اختر نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔انھوں نے عمر شریف کے ڈرامے ''بکرا قسطوں پر''کو اپنی اداکاری سے بامِ عروج پر پہنچایا۔ ان کے مشہورٹی وی ڈراموں میں ''روزی''، ''آنگن ٹیڑھا''، ''انتظار فرمائیے''، ''ہاف پلیٹ''، ''عید ٹرین'' نمایاں رہے۔