سی آئی ڈی خفیہ معلومات کا ایف آئی اے سے تبادلہ کرے آئی جی

مالیاتی کرائم یونٹ وسائبرکرائم یونٹ ایف آئی اے یونٹوں سے معاونت یقینی بنائے


Staff Reporter April 22, 2013
شاہد ندیم بلوچ نے کہا کہ سی آئی ڈی کی نگرانی میں کام کرنے والے مالیاتی کرائم یونٹ اور سائبر کرائم یونٹ کے امور سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مالیاتی اور سائبر کرائم یونٹس سے رابطوں اور معاونت کو ممکن بنایا جائے. فوٹو: فائل

NEW DEHLI: انسپکٹر جنرل پولیس سندھ شاہد ندیم بلوچ نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی میں ملوث عناصر کا کمپیوٹرائزڈ کریمنل ڈیٹا بیس فوری طور پر تیار کرنے کے لیے تمام اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

انھوں نے ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی کو احکامات جاری کیے کہ اس سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سے ہر ممکن مشاورت کی جائے،وہ سینٹرل پولیس آفس میں سی آئی ڈی افسران کے ساتھ اجلاس سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی اقبال محمود اور دیگر اعلیٰ افسران شریک تھے،اجلاس میں آئی جی سندھ نے جیلوں میں قید سنگین اور ہائی پروفائل کیسز کے ملزمان،ان کے ملاقاتیوں اور جیلوں سے ضمانتوں پر رہائی پانے والوں کے ڈیٹا اینالیسز مستقل بنیادوں پر کرنے اور تمام معلومات کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی اور دیگر صوبوں کی پولیس و انٹیلی جنس اداروں سے تبادلے پر زور دیا۔



انھوں نے کہا کہ سی آئی ڈی کی نگرانی میں کام کرنے والے مالیاتی کرائم یونٹ اور سائبر کرائم یونٹ کے امور سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مالیاتی اور سائبر کرائم یونٹس سے رابطوں اور معاونت کو ممکن بنایا جائے،اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی نے یونٹ کی کارکردگی ،موجودہ فارنسک لیب اورمالیاتی کرائم یونٹ کا تفصیلی احاطہ کیا،سی آئی ڈی میں ملزمان کے خاکوں کی تیاری کا عمل جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں