وہاب ریاض کو کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لئے این او سی جاری

وہاب ریاض لیگ کیلیے اجازت نامہ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر ہیں


وہاب ریاض لیگ کیلیے اجازت نامہ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر ہیں۔فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لئے این او سی جاری کر دیا۔

وہاب ریاض پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نئی پالیسی کے تحت لیگ کیلیے اجازت نامہ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر ہیں، وہاب ریاض کا انگلش کاؤنٹی میں شامل ٹیم ڈربی شائر سے معاہدہ ہے اور بورڈ کی طرف سے اجازت نامہ ملنے کے بعد وہ اب رواں سیزن میں کاؤنٹی کرکٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل وہاب ریاض کا ناک کا آپریشن ہوا تھا جس کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا تاہم مکمل صحت یابی کے بعد انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |