دنیا بھر کے ریستوران میں کھانا پیش کرنے کے دلچسپ انداز

چین سے لے کر ساؤ پالو تک ہوٹل اپنے گاہکوں کو متاثر کرنے کے لیے کئی طرح کے جتن کرتے ہیں


ویب ڈیسک May 20, 2018
تصویر میں ایک ہوٹل میں سافٹ ڈرنک ٹن کو کاٹ کر اس کے اندر سلاد رکھی گئی ہے (فوٹو: بورڈ پانڈا)

دنیا بھر میں ہوٹل اور ریستوران اپنے گاہکوں کو متاثر کرنے کے لیے کئی طرح کے جتن کرتے ہیں ان میں سب سے اہم کام دلچسپ انداز میں کھانا پیش کرنا ہے۔

تو آئیے ملاحظہ کیجئے دنیا بھر سے کھانے کی پیشکش اور سجاوٹ کے دلچسپ انداز۔



امریکی ہوٹل میں ایک صاحب نے چاکلیٹ مانگی تو بیرے نے چاکلیٹ چورے سے بھرپور ایک گملہ ان کے سامنے رکھ دیا۔ اس گملے میں کھاد نہیں بلکہ چاکلیٹ موجود ہے۔



ایک اور ریستوران میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مشروب کے گلاس کو ہوا میں معلق دیکھا جاسکتا ہے۔



اس تصویر میں ایک مصنوعی درخت کے اوپر پیزا کو چھتری کے انداز میں رکھ کر پیش کیا گیا ہے۔



ایک بہت بڑی ہڈی پر تھوڑا سا کھانا رکھ کر پیش کیا گیا ہے اور یہ عجیب ڈش بھی لوگوں کو متاثر کرنے کا ایک طریقہ ہے۔



ایک چھوٹی سی ہاتھ گاڑی میں پنیر رکھا گیا ہے جبکہ بقیہ کھانا نیچے رکھا گیا ہے جو خنزیر کا گوشت ہے۔



اس ریسٹورنٹ نے تو حد ہی کردی پیزا کے ساتھ سوس کو چھوٹے فیڈر میں پیش کردیا۔



ٹوٹی ہوئی پلیٹ اور ٹوٹے ہوئے گلاس میں پیش کردہ یہ کھانا کون کھائے گا۔



چین کے ریستوران میں چھوٹے سے درخت پر پھلوں کے ٹکڑے لگا کر پیش کیے گئے ہیں۔



کیک اور مشروب آئینے پر رکھ کر پیش کیا گیا ہے۔



ایک انڈین ریستوران میں پنیر تکہ روایتی استری کے اوپر رکھ کر پیش کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔