امریکا کا شامی باغیوں کیلیے امداد برھانے کا اعلان صورتحال بہت زیادہ خوفناک ہےجان کیری

بشار الاسد کی حکومت بیلسٹک میزائل معصوم لوگوں کیخلاف استعمال کر رہی ہے، فرینڈز آف سیریا کے اجلاس سے خطاب


Net News April 22, 2013
123ملین ڈالر کی امداد ترکی میں قائم فری سیرین آرمی گروپ کے ذریعے دی جائے گی، امریکی وزیر خارجہ۔ فوٹو: فائل

امریکا نے شامی باغیوں کیلیے غیر مہلک امداد کو دگنا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے ترکی کے شہر استنبول میں منعقد ہونے والے 'فرینڈز آف سیریا' کے اجلاس میں اس بات کا اعلان کیا کہ امریکا شامی باغیوں کو 123 ملین ڈالر کی غیر مہلک امداد فراہم کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ صدر براک اوباما 'صدر بشار الاسد کے بعد ایک جمہوری، متحد شام' کے قیام سے مخلص ہیں۔ جان کیری نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ اب 11 ممالک جنھیں فرینڈز آف سیریا کہا جاتا ہے کی جانب سے امداد اب سے ترکی میں قائم فری سیرین آرمی گروپ کے ذریعے دی جائے گی جسکی قیادت جنرل سلیم ادریس کر رہے ہیں۔



استنبول میں ہونیوالے اجلاس میں صدر بشار الاسد کی حکومت کے مخالف تمام ممالک کے وزارئے خارجہ نے شرکت کی۔ جان کیری نے کہا کہ شام میں صورتحال بہت زیادہ خوفناک ہے، صدر اوباما نے انھیں ہدایات دی ہیں کہ وہ حزبِ اختلاف کی مدد کی کوششوں کو تیز کریں۔ انھوں نے صدر بشار الاسد کی حکومت پر الزام عائد کیا کہ بشار الاسد کی حکومت 'بیلسٹک میزائل معصوم لوگوں کیخلاف استعمال کر رہی ہے اور اپنے ہی ملک کے عوام کیخلاف فضائی قوت استعمال کر کے انھیں دہشت زدہ کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں