جیلوں میں 1100 خواتین سمیت 75ہزار قیدی ہیںرپورٹ

36 کوسزائے موت کا سامنا،اہلخانہ مجبوریوں کے باعث کیسز کی پیروی سے گریزاں.

خواتین قیدیوں کے کیسز کی جلد سماعت کیلیے اقدامات کی ضرورت ہے،ایچ آر سی پی. فوٹو پی پی آئی

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اسوقت ملک کی جیلوں میں 75ہزار افراد قیدی ہیں جن میں سے خواتین کی تعداد 11سو ہے۔

قیدی خواتین کے اہلخانہ معاشرتی مجبوریوں کیوجہ سے انکے کیسز کی پیروی سے گریزاں ہیں۔رپورٹ کے مطابق خواتین قیدیوں میں سے تقریباً تین درجن خواتین کو سزائے موت کا سامنا ہے، جیلوں میں خواتین ڈاکٹرز کی عدم دستیابی کے باعث خواتین قیدیوں کو علاج معالجے کی سہولت کی فراہمی میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔




ایچ آر سی پی حکام کے مطابق خواتین قیدیوں کے کیسز کی جلد سماعت کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ انھیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکے، عدلیہ میں خواتین ججز کی تعداد بڑھا کر خواتین قیدیوں کے مقدمات کی ترجیحی سماعت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
Load Next Story