تحریک انصاف اور ق لیگ میں اعلیٰ سطح کا رابطہ

تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق پنجاب ایک دوسرے سے انتخابی تعاون کریں گے، ذرائع


Numainda Express May 21, 2018
تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق پنجاب ایک دوسرے سے انتخابی تعاون کریں گے، ذرائع۔ فوٹو: سوشل میڈیا

تحریک انصاف اورمسلم لیگ ق کی قیادت کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جب کہ دونوں جماعتوں کا ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے پر اور مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے پر اتفاق ہوا ہے۔

ذرائع کہ مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کی ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے بات چیت ہوئی ہے، انتخابی تعاون پر آمادگی میں دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت بالخصوص شیخ رشید نے بھی اہم کردارا ادا کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق پنجاب ایک دوسرے سے انتخابی تعاون کریں گے، ذرائع نے اس حوالے سے چوہدری مونس الہی اورتحریک انصاف پنجاب کے رہنما عبدالعلیم خان کے ساتھ رابطوں کی تصدیق بھی کی ہے جلد دونوں جماعتوں میں مشترکہ طور پر اتحاد کا بھی اعلان کیا جائیگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں