شمالی کورین رہنما سے ملاقات پر ٹرمپ اور صدر جنوبی کوریا کی مشاورت

پیانگ یانگ کی جانب سے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی کے باوجود کم جونگ، ٹرمپ ملاقات متوقع


News Agencies May 21, 2018
،شمالی کوریا نے جنوبی کوریا فرار ہونیوالے 13ملازمین کی واپسی کا مطالبہ کردیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

جنوبی کوریائی صدر مون جے اِن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز ٹیلی فون پر بات چیت کی تاہم اس گفتگو میں اتفاق کیا گیا کہ شمالی کوریا کی جانب سے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی کے باوجود کم جونگ اْن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مجوزہ ملاقات متوقع ہے۔

مون جے ان اور ٹرمپ کے درمیان20 منٹ تک ٹیلی فون پر بات چیت جاری رہی۔ جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر کی جانب سے تفصیلات بتائے بغیر کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے شمالی کوریا کے حالیہ اقدامات کے تناظر میں بات چیت کی ہے۔ شمالی کوریا نے2016 میں چین میں ایک ریسٹورنٹ میں کام کے دوران جنوبی کوریا فرار ہونیوالے 13ملازمین کی واپسی کا مطالبہ کر دیا۔

شمالی کوریا کے حکام نے ملازمین کی واپسی کیلیے جنوبی کوریا سے رابطہ کیا ہے اور اس دوران یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ ملازمین نے پناہ نہیں لی بلکہ ا نھیں اغوا کیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں