عام انتخابات میں سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد ہو گی الیکشن کمیشن

پاک فوج، رینجرز، ایف سی، پولیس کی مدد لی جائے گی، امیدواروں، قائدین کوتحفظ دینگے، حکام


خبر ایجنسی May 21, 2018
انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پرسی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونگے، سیکیورٹی پلان فائنل کر لیا۔ فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018 کا سیکیورٹی پلان فائنل کرلیا، جس کے تحت عام انتخابات2018 میں سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق انتخابات میں پاک فوج،رینجرز،ایف سی اورپولیس کی مدد لی جائے گی، الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں کو پولنگ اسٹیشن کی سیکیورٹی بہتر کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ڈی آر اوز اور ریٹرننگ افسر کو سخت سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اورسیکیورٹی اہلکار پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات ہونگے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پرسی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونگے اور انتخابی مہم کے دوران سے سیکیورٹی ادارے اپنا کام شروع کر دیں گے، امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے قائد ین کو سیکیورٹی دی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں