افغانستان طالبان حملے میں 6 پولیس ہالکاروں سمیت 9 ہلاک سی آئی اے خفیہ آپریشن بند کرے کرزئی
صوبہ غزنی کے ضلع میں ایک پولیس اہلکار طالبان کو اس وقت چوکی میں لے گیا جب دیگر اہلکارسو رہے تھے۔
طالبان کے حملے میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
جنگجوصوبہ غزنی کے ضلع دہ یاک میں پولیس چوکی میں گھس گئے اورسوتے میں 6 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ ضلعی پولیس سربراہ فضل احمد نے اے ایف پی کو بتایا کہ ایک پولیس اہلکارجس کے طالبان سے تعلقات تھے انھیں اس وقت چوکی میں لے گیا جب دیگر اہلکارسو رہے تھے۔ ادھر افغان صدر حامد کرزئی نے امریکی خفیہ ادارے سی ائی اے کو افغانستان میں جاری خفیہ آپریشن بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر کرزئی کے ترجمان اجمل فیضی کی جانب سے جاری بیان میںکہا گیا ہے کہ نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی( این ڈی ایس) کے زیر کنٹرول ہونے والے کئی آپریشنز کے بارے میں این ڈی ایس بے خبر ہے حقیقت میں قومی ادارے کا ایسے کئی آپریشنز پر کوئی کنٹرول نہیں چونکہ یہ آپریشن امریکی خفیہ ادارے کی مرضی کے مطابق ہورہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ این ڈی ایس کے ساتھ کام کرنے والے کئی اہلکار برائے نام ہیں وہ نہ تو این ڈی ایس سے تنخواہ لیتے ہیں اور نہ ہتھیار اور نہ ہی این ڈی ایس کی جانب سے انھیں خصوصی آپریشنز کے لیے بھیجا جاتا ہے، ترجمان کے مطابق صدر کرزئی نے سی آئی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ایسے خفیہ آپریشن کو بند کردے۔یکہ توت منڈا بیری میں ہونیوالے خودکش حملے کا ایک اور زخمی 50 سالہ آفتاب دم توڑ گیا جس سے جاں بحق افراد کی تعداد 19ہوگئی۔