شام میں تشدد جاری56افراد ہلاک حلب ائیر پورٹ پر باغیوں کا حملہ پسپا

حلب پرفضائی بمباری اورسرکاری فوج کی گولہ باری جاری رہی،بیکری پرروٹیاں لینے کیلیے قطارمیں کھڑے ایک درجن افرادمارے گئے

حلب پرفضائی بمباری اورسرکاری فوج کی گولہ باری جاری رہی،بیکری پرروٹیاں لینے کیلیے قطارمیں کھڑے ایک درجن افرادمارے گئے, فوٹو رائٹرز ، فائل

شام کے شہرحلب میںجمعہ کوبھی لڑائی جاری رہی۔سرکاری فوج نے شہرکے ائیرپورٹ پر باغیوںکاحملہ پسپاکرنے اورانھیں بھاری جانی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیاہے۔پورے ملک میں جاری تشددمیں کم ازکم 56افرادہلاک ہوگئے۔


ایک مگ طیارے نے شہرپرچاربم گرائے جن میںایک فری سیریئین آرمی کے ہیڈکوارٹرزکے صحن میںگراجبکہ دوسرا ایک گھرپرگرگیا،سرکاری فوج کی گولہ باری کے دوران ایک گولاایک بیکری پرآگرا جس سے ایک درجن کے قریب افرادہلاک 20 زخمی ہوگئے ،یہ لوگ بیکری میں قطاربنائے روٹیاں لینے کیلیے کھڑے تھے۔شامی باغیوں نے حلب میں سرکاری فوج کے ایک اہم آپریشن کمانڈر کرنل عصام زھر الدین کو ہلاک کرنے کادعویٰ کیا ہے۔ عالمی طاقتوں نے بحران کے پرامن حل کیلیے اب کوفی عنان کی جگہ لخدارابراہیمی کونیاایلچی نامزد کیا ہے۔

امریکا نے شام کی تیل فرم سائٹرل کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرلیاہے۔مزیدبراں شام کے اتحادیوں ایران اورحزب اللہ پربھی نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن صلاح مشورے کیلئے پھرترکی جارہی ہیں۔برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ نے شامی باغیوںکو غیرفوجی اشیاء کی فراہمی کے لیے پچاس لاکھ پاؤنڈ امدادکا اعلان کیاہے۔
Load Next Story