کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی بڑی تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد

کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سےملنے والا اسلحہ و گولہ بارود کوئٹہ میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی میں استعمال ہونا تھا، ذرائع


ویب ڈیسک May 21, 2018
اسلحہ و گولہ بارود کوئٹہ میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی میں استعمال ہونا تھا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

کلی برات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کلی برات میں سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے خودکش جیکٹیں اور بڑی مقدار میں بارود بھی برآمد ہوا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ذرائع کے مطابق اسلحہ و گولہ بارود کوئٹہ میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کے لیے استعمال ہونا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں