کراچی میں شدید گرمی برقرار درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچ گیا

شہر قائد میں گزشتہ روزکی طرح آج بھی سمندری ہوائیں بند رہیں


ویب ڈیسک May 21, 2018
گزشتہ روز بھی شہرکا درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

شہر قائد میں درجہ حرارت آج بھی 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جب کہ سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث شہر میں گرمی کی شدت برقرار رہی۔

کراچی میں شدید گرمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچ گیا،شہریوں کو آج بھی چلچلاتی دھوپ اورگرم ہواؤں کا سامنا رہا، گزشتہ روزکی طرح آج بھی سمندری ہوائیں بند رہیں، دن بھرشمال کی جانب سے 10 کلومیٹرکی رفتارسے گرم اورخشک ہوائیں چلتی رہیں۔ ہوا میں نمی کا تناسب انتہائی کم ہونے سے شہرہیٹ ویوسے محفوظ رہا تاہم شدید گرمی کی لہر مزید دوسے تین روزجاری رہے گی۔

دوسری جانب شدید گرمی کے باعث اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے 21 سے 23 مئی تک ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزشہرقائد میں جھلسا دینے والی گرمی نے روزے داروں کونڈھال کردیا تھا جب کہ پارہ 44 ڈگری تک جاپہنچنے سے قیامت خیز گرمی کے باعث لوگ بلبلا اٹھے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |