چاول کی کاشت کا ہدف44لاکھ40 ہزارایکڑ پیداوار35ملین ٹن مقرر

صوبائی حکومت زرمبادلہ کو بڑھا کر معیشت کی ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، ذرائع


خبر ایجنسی May 21, 2018
صوبائی حکومت زرمبادلہ کو بڑھا کر معیشت کی ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، ذرائع۔ فوٹو؛ فائل

حکومت پنجاب نے رواں سال کیلیے صوبے میں چاول کی کاشت کا ہدف 44 لاکھ40 ہزارایکڑ کے قریب جبکہ پیداواری ہدف35 ملین ٹن کے قریب مقر رکردیاہے۔

محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ دھان کی زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل منظور شدہ اقسام میں سپرباسمتی، باسمتی 370 باسمتی385 باسمتی پاک (کرنل باسمتی)، باسمتی 2000 باسمتی 515 پی ایس 2 پی کے 386 اور باسمتی 198 (صرف ساہیوال، اوکاڑہ اور ملحقہ علاقوں کیلیے) وغیرہ کی پنیری یکم جون سے 20 جون تک کاشت کی جا سکتی ہے جبکہ شاہین باسمتی کی پنیری کاموزوں وقت کاشت 15 جون سے 30 جون تک ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار دھان کی موٹی اقسام اری 6 کے ایس 282 کے ایس کے 133 کے ایس کے 434 نیاب 2013 اور نیاب اری 9 غیرہ کی پنیری 20 مئی سے 7 جون تک جبکہ ہائبرڈ اقسام وائی 26 پرائیڈ 1 شہنشاہ 2 پی ایچ بی 71 ور آرائز سوئفٹ وغیرہ کی پنیری کی کاشت 20 مئی سے 15 جون تک مکمل کریں۔

ذرائع نے کہاکہ صوبائی حکومت تحقیق وترقی کو فروغ دے کرزرعی ترقی، کسانوں اور عوام کی فلاح، سیلز ٹیکس، ریونیو اور برآمدات میں اضافے اور زرمبادلہ کو بڑھا کر معیشت کی ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں