کوئی جماعت دہشتگردی کا اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتی منور حسن

اتفاق رائے بہت ضروری ہے، تشدد کے واقعات نہ روکے گئے تو مسائل میں اضافہ ہوگا

پرامن انتخابات کیلیے سیاسی جماعتوں اورسیکیورٹی اداروں کا خصوصی اجلاس بلایا جائے۔ فوٹو: فائل

BANGALORE:
جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ کوئی سیاسی جماعت دہشت گردی کے خطرے کا اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتی اور اس مسئلے سے نمٹنے کیلیے اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

تشدد کے واقعات نہ روکے گئے تو مسائل میں اضافہ ہوگا، پرامن انتخابات کے انعقادکیلیے سیاسی جماعتوں، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا خصوصی اجلاس بلایا جائے۔اتوارکو ایک انٹرویو میں منور حسن نے کہاکہ اے این پی اور مسلم لیگ (ن)کے انتخابی امیدواروں پر حالیہ حملے دہشتگردوں کی کارروائیاں ہیں،اگر تشدد کے واقعات نہ روکے گئے تو مسائل میں اضافہ ہوگا۔




ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)اور پاکستان تحریک انصاف کی طرح جماعت اسلامی بھی انتخابات میں انفرادی طور پر حصہ لے رہی ہے تاہم معلق پارلیمنٹ بننے پر اتحاد کی صورت نکالی جاسکتی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف)کے ساتھ اختلاف رائے کے بارے میں انھوں نے کہا کہ سیاسی یا مذہبی جماعتوں کے اختلافات مستقل نوعیت کے نہیں ہوتے۔
Load Next Story