این ایچ اے کا ہائی ویز پر ٹول ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ

کار10،ویگن10سے30،بس10سے30روپے، موٹرویز پربھی ٹول ٹیکس بڑھا دیے گئے

کار10،ویگن10سے30،بس10سے30روپے، موٹرویز پربھی ٹول ٹیکس بڑھا دیے گئے۔ فوٹو: فائل

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹر ویز اور ہائی ویز پر ٹول ٹیکس کو بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نیشنل ہائی و ے اتھارٹی کے ملکی موٹرویز اور ہائی ویز کے119 سے زائد مقامات پر ٹول پلازے قائم ہیں اور یہ ٹول پلازے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لیے ریونیو کا ایک بڑا ذریعہ ہے، ان ٹول پلا زوں سے گزرنے والی چھوٹی بڑی گاڑیوں سے لیے جانے والے ٹول ٹیکس کو ان شاہراہوں کی تعمیر ومرمت کے لیے استعمال کیا جا تا ہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے ٹول ٹیکس کو بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور یکم جولائی 2018سے نئے ٹول ٹیکس کا اطلا ق کر دیا جائے گا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے نیشنل ہائی وے پر کار کے ٹول ٹیکس کو 30روپے پر برقرار رکھا جبکہ کوہاٹ ٹنل این 55پر کا رکا ٹول ٹیکس 60روپے سے بڑھا کر 70روپے اور این 75پر کا ر کا ٹول ٹیکس 50روپے سے بڑھا کر 60روپے کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح نیشنل ہائی وے پر ویگن کا ٹول ٹیکس 40سے بڑھا کر 50روپے کر دیا گیا اور کوہاٹ ٹنل این 55پر ٹول ٹیکس کو 210روپے سے بڑھا کر 240روپے اور این 75پر ٹول ٹیکس 70روپے سے بڑھا کر 80روپے کر دیا گیا، بسوں کے ٹول ٹیکس کو 90سے بڑھا کر 100روپے کر دیا گیا۔


کوہاٹ ٹنل این 55پر ٹول ٹیکس 260سے 290روپے اور این 75پر 150سے بڑھا کر 170روپے کر دیا گیا، ایکسل 2اور ایکسل 3 ٹرک کا ٹول ٹیکس 110سے بڑھا کر 120روپے، این 55پر 260روپے سے بڑھا کر 290اور این 75پر 180روپے سے بڑھا کر 200روپے کر دیا گیا۔

اسی طرح موٹر ویز پر بھی ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے اور موٹروے ایم ون اسلام آباد سے پشاور کار کے موجودہ ٹول ٹیکس کو 210روپے سے بڑھا کر 240روپے کر دیا گیا، 12سیٹوں پر مشتمل ویگن کے ٹول ٹیکس کو 350روپے سے بڑھا کر 400روپے، 13سے 24سیٹوں پر مشتمل کوسٹر اور منی بس کا ٹول ٹیکس 490روپے سے بڑھا کر 550روپے، بس کا ٹول ٹیکس 700روپے سے بڑھا کر 790روپے، ایکسل 2 اور ایکسل 3ٹرک کا ٹول ٹیکس 920روپے سے بڑھا کر 1040روپے کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح پنڈی بھٹیاں سے گوجرہ کے لیے بھی ٹول ٹیکس پر نظر ثانی کر تے ہوئے کار کا ٹول ٹیکس 180روپے سے بڑھا کر 200روپے، 12سیٹوں پر مشتمل ویگن کا ٹول ٹیکس 260روپے سے بڑھا کر 290روپے، 13سے 24سیٹوں پر مشتمل کوسٹر اور منی بس کا ٹول ٹیکس 380سے بڑھا کر 430روپے، بسوں کا ٹول ٹیکس 540روپے سے بڑھا کر 610روپے، ایکسل 2اور ایکسل 3ٹرک کا ٹول ٹیکس 700روپے سے بڑھا کر 790روپے کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح خانیوال سے ملتان موٹر وے کے ٹول ٹیکس پر بھی نظر ثانی کر تے ہوئے کار کا ٹول ٹیکس 80روپے سے بڑھا کر 90روپے، 12سیٹوں پر مشتمل ویگن کا ٹول ٹیکس 130روپے سے بڑھا کر 150روپے، 13سے 24سیٹوں پر مشتمل کوسٹر اور منی بسوںکا ٹول ٹیکس 180روپے سے بڑھا کر 200روپے، بسوں کا ٹول ٹیکس 250سے بڑھا کر 280روپے اور اسی طرح ایکسل 2اور ایکسل 3ٹرکوں کا ٹول ٹیکس 340روپے سے بڑھا کر 380روپے کر دیا گیا ہے۔

 
Load Next Story