پاکستان میں بروقت انتخابات کا یقین ہے برطانوی ہائی کمشنر

ایک سے دوسری جمہوری حکومت کی جانب پیشرفت سے تعلقات پر بھی مثبت اثرات ہونگے


Online April 22, 2013
ایک سے دوسری جمہوری حکومت کی جانب پیشرفت سے تعلقات پر بھی مثبت اثرات ہونگے فوٹو:فائل

پاکستان میںبرطانیہ کے ہائی کمشنرایڈم تھامسن نے کہاہے کہ مجھے امیدنہیں بلکہ یقین ہے کہ پاکستان میںعام انتخابات وقت پراورآئین کے مطابق ہونگے۔

ایک انٹرویومیںانھوں نے کہاکہ پاکستان میں جمہوری کلچرمضبوط ہورہا ہے۔ہم چاہتے ہیںکہ ایک جمہوری حکومت سے دوسری حکومت کی جانب پیشرفت آئین کے مطابق ہو، اس سے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات پر بھی مثبت اثرات پڑیں گے۔



ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہاکہ کوئی جماعت جیتے یا ہارے اس سے کوئی فرق نہیںپڑتالیکن جمہوری عمل جاری رہناچاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں