بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ پاک فوج کا منہ توڑ جواب

پاکستانی فورسز کی جوابی فائرنگ سے بھارتی چوکیوں میں آگ لگ گئی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک May 21, 2018
پاک فوج نے مارٹر شیلنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر : فوٹو : فائل

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی ہڑپال اور چار واہ سیکٹر پر سیز فائر کی خلاف ورزی تاحال جاری ہے جب کہ پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ورکنگ باؤنڈری کے ہڑپال اور چار واہ سیکٹرز پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے اور بھارتی فوج بلااشتعال گولہ باری و فائرنگ سے شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیار استعمال کئے جارہے ہیں تاہم پاکستان رینجرز پنجاب نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور مارٹر شیلنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، پاکستانی فورسز کی جوابی فائرنگ سے بھارتی چوکیوں میں آگ لگ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کرکے 3 بچوں اور ایک خاتون کو شہید کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں