لاڑکانہ میں نئی نویلی دلہن شوہر کے ہاتھوں قتل
سرور لولائی نامی شخص کی نسیم نامی خاتون سے 5 روز قبل شادی ہوئی تھی، پولیس حکام
ڈکھن کے قریب شوہر نے اپنی نئی نویلی دلہن کو کاروکاری کے الزام میں قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے ڈکھن کے قریب شوہر نے شادی کے 5 روز بعد ہی اپنی بیوی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سرور لولائی نامی شخص کی نسیم نامی خاتون سے 5 روز قبل شادی ہوئی تھی تاہم شک کی بنیاد پر سرور نے اپنی نئی نویلی دلہن اور ایک نوجوان کو کاروکاری کے الزام میں قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔