گھر میں کپتانی صرف انوشکا کی چلتی ہے ویرات کوہلی

میرے تمام فیصلوں میں انوشکا کی رائے کو فوقیت حاصل ہوتی ہے، ویرات کوہلی


ویب ڈیسک May 21, 2018
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما گزشتہ برس دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔ فوٹو : فائل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ گھر میں محض ایک کھلاڑی کی طرح ہوں جب کہ کپتانی کے فرائض انوشکا انجام دیتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ایک انٹرویو کے دوران انوشکا کو گھر کی کپتان قرار دے دیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ میدان میں کھلاڑیوں کو ہدایت دینے والے اور ہلکی پھلکی ڈانٹ ڈپٹ کرنے والے ویرات کوہلی کیا گھر میں بھی کپتان جیسا رویہ رکھتے ہیں ؟ جس پر ویرات کوہلی نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ گھر میں تو کپتان صرف انوشکا ہی ہیں۔

دنیا کے بہترین بلے باز قرار دیئے جانے والے ویرات کوہلی نے مزید کہا کہ انوشکا سے میرا تعلق بہت گہرا ہے اور زندگی کے تمام فیصلوں میں ان کی رائے شامل ہوتی ہے، وہ میری مضبوطی کا باعث بنتی ہیں اوراگر میں منفی سوچنے لگوں تو مجھے مثبت پہلو کی جانب متوجہ کرتی ہیں اور میری کارکردگی میں بہتری بھی انوشکا کی وجہ سے آئی ہے۔

https://twitter.com/AnushkaNews/status/997806887545507841

واضح رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 11 دسمبر 2017 میں اٹلی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں