کویت میں خاتون اینکر کا مرد اینکر کو خوبصورت کہنا مہنگا پڑگیا
کویت کی وزارت اطلاعات نے خاتون کے عمل کو غیر پیشہ وارانہ قراردیکر انہیں معطل کردیا
کویت کے نجی ٹی وی چینل کی براہ راست نشریات کے دوران خاتون اینکر نے مرد اینکر کو خوبصورت کہہ دیا جس کی وجہ سے پروگرام کو بند کرنا پڑگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق کویت میں ایک خاتون نیوز کاسٹر نے براہ راست نشریات کے دوران اپنے ساتھی مرد اینکر کو خوبصورت کہہ دیا جس پر کویت کی وزارت اطلاعات نے ایکشن لیتے ہوئے خاتون نیوز کاسٹر کو معطل کردیا۔
کویت میں میونسپل الیکشن کے دوران براہ راست نیوز بلیٹن میں خاتون نیوز کاسٹر اسٹوڈیو میں موجود تھیں جب کہ ان کے ساتھی اینکر فیلڈ میں تھے کہ اچانک کیمرہ ان پر فوکس ہوا، اس دوران وہ اپنے سر پر موجود روایتی صافہ کو درست کرنے میں مصروف تھا، جس پر خاتون نے بے ساختہ کہہ ڈالا کہ ' تمہیں یہ کرنے کی ضرورت نہیں تم خوبصورت لگ رہے ہو'۔
https://www.youtube.com/watch?time_continue=29&v=Nj7PsuaVBm8
بعد ازاں خاتون اینکر کا اپنے دفاع میں کہنا تھا کہ انہوں نے جو کہاں وہ ایک معمولی بات تھی اور اکثر ہم ایک دوسرے کو ایسا کہتے ہیں کہ جب براہ راست نشریات کے دوران اچانک کسی اینکر پر کیمرا آجائے اور اس دوران وہ خود کو ٹھیک کرنے میں مصروف ہوں، تو ایسا کہتے ہیں کہ آپ کو خود کو درست کرنے کی ضرورت نہیں، آپ اچھے لگ رہے ہو، جلدی سے ہمیں معلومات دو۔
دوسری جانب ساتھی اینکر کا کہنا تھا کہ انہوں نے خاتون کی جانب سے ایسا کوئی لفظ نہیں سنا اس لیے کسی قسم کا جواب بھی نہیں دیا، وہ دراصل اس وقت اپنے صافے کو ٹھیک نہیں کررہے تھے بلکہ ہیڈ فون کو ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کررہے تھے تاہم ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے اس بات کا علم ہوا۔