ہالی ووڈ جانے کی بھوکی نہیں ہوں تاپسی پنو

جب مداح مجھے دیکھنا پسند نہیں کریں گے تو انڈسٹری چھوڑ دوں گی، اداکارہ


ویب ڈیسک May 21, 2018
جب مداح مجھے دیکھنا پسند نہیں کریں گے تو میں بالی ووڈ چھوڑ دوں گی، ۔تاپسی پنو۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ تاپسی پنو کا کہنا ہے کہ اس وقت وہ بالی ووڈ کی بہت سی فلموں میں مصروف یہی وجہ ہے کہ ہالی ووڈ میں جانے کی بھوک نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ شوخ چنچل اداکارہ تاپسی پنو کا فلم انڈسٹری میں انٹری کے حوالے سے کہنا تھا کہ 'میں نے کبھی بھی کسی فلم انڈسٹری میں آنے کا نہیں سوچا اور نہ ہی کوئی پلان تھا، میرا فلمی دنیا میں آنا بس ایک عجب اتفاق ہی ہے'۔

تاپسی پنو کا ہالی ووڈ کے حوالے سے کہنا ہے کہ دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا جیسی اداکارائیں ہالی ووڈ کی فلموں میں اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں لیکن میرا ہالی ووڈ میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیوں کہ میں اس وقت بالی ووڈ کی بہت سی فلموں میں مصروف ہوں جہاں میں بہت سے اعلیٰ کرداروں میں نظر آؤں گی جب کہ میں وہ سب کردار بھی کررہی ہوں جو میں سوچا کرتی تھی اس لئے ہالی ووڈ جانے کی بھوکی نہیں ہوں۔

تاپسی پنو نے مزید کہا کہ بالی ووڈ کا ہالی ووڈ سے موازنہ کرنا خوش فہمی ہے کیوں کہ بھارتی فلمی صنعت صحیح سمت میں چل رہی ہے لیکن ہمارے پاس ویسے وسائل نہیں جوکہ ہالی ووڈ کے پاس ہیں جب کہ بالی ووڈ میں کسی فلم کو اصل شکل دینے کے لئے بہت سخت مشقت ،پیسہ اور وقت کی ضرورت ہوتی ہے جوکہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں موڈی ہوں مجھے نہیں پتہ میں کب بالی ووڈ انڈسٹری کو خیر باد کہ دوں، اگر میری فلموں کو پسند نہیں کیا جاتا اور اچھا بزنس کرنے میں ناکام ہوجاتی ہیں اور مداح مجھے مزید اسکرین پر دیکھنا پسند نہیں کرتے تو میں بالی ووڈ چھوڑ کر کچھ اور کام کرنے کا سوچوں گی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ نوجوان اداکارہ تاپسی پنو ان دنوں فلم سورمہ، ملک اور من مرضیاں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ وہ پنک، جڑواں ٹو جیسی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں