
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنانی پولیس کو ایک خراب گاڑی میں لاش دکھائی دی، پولیس نے اپنے قبضے میں لے کرتفتیش کا آغاز کیا توپتہ چلا کہ یہ لاش 52 سالہ بھکارن فاطمہ عثمان کی ہے جو لبنان کی سڑکوں پر بھیک مانگا کرتی تھی جب کہ خاتون کو دل کا دورہ پڑا جس کے سبب ان کی موت واقع ہوئی۔
دوسری جانب لبنانی پولیس کواسی گاڑی سے کروڑوں روپے بھی ملے، جس میں وہ خاتون رہائش پذیر بھی تھی اوراس کے علاوہ 52 سالہ بھکارن کا کوئی اورٹھکانہ نہیں تھا، پولیس کوبھکارن کے سامان سے 5 ملین لبنانی پاؤنڈ یعنی ( 3 ہزار333 ڈالر) ملے جب کہ مزید تفتیش کرنے پرپتہ چلا کہ خاتون کا ایک بینک اکاؤنٹ بھی ہے۔

پولیس نے بھکارن کے اکاؤںٹ کی معلومات کی توپتہ چلا کہ ان کے سیونگ اکاؤنٹ میں 1.7 بلین لبنانی پاؤنڈ یعنی 1.12 ملین ڈالرموجود تھے جو پاکستانی کرنسی میں ساڑھے 12 کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔ بعد ازاں خاتون کی والدہ اور7 بہن بھائیوں نے خاتون کی لاش وصول کرکے اسے اپنے آبائی گاؤں لے گئے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔