کراچی میں حالیہ گرمی سے 60 افراد جاں بحق ہوگئے ایدھی فاؤنڈیشن

مرنے والوں کی عمریں 16 تا 78 برس کے درمیان ہیں جن کی اکثریت روزے سے تھی


ویب ڈیسک May 21, 2018
ایدھی کے کورنگی سرد خانے میں آنے والی لاشوں کی تعداد تین گنا جب کہ سہراب گوٹھ سرد خانے میں دگنی ہوچکی ہے، فیصل ایدھی (فوٹو: انٹرنیٹ)

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ کراچی میں حالیہ گرمی کے سبب چند روز کے دوران 60 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا کہ ہفتے سے اب تک ایدھی کے کورنگی سرد خانے میں آنے والی لاشوں کی تعداد تین گنا جب کہ سہراب گوٹھ سرد خانے میں دگنی ہوچکی ہے، ان دونوں سینٹرز پر لائی گئی لاشوں کی تعداد 160 ہے جس میں سے 60 میتوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمارے عزیز کی موت ہیٹ اسٹروک کے باعث ہوئی۔

یہ پڑھیں: کراچی میں شدید گرمی برقرار؛ درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچ گیا

فیصل ایدھی نے بتایا کہ کورنگی سرد خانے میں عام طور پر چھ سے سات لاشیں روزانہ لائی جاتی ہیں تاہم اب یہ تعداد 20 تا 25 لاشیں یومیہ تک پہنچ چکی ہے، اسی طرح سہراب گوٹھ مردہ خانے میں بھی میتیں لانے کی یومیہ تعداد 20 سے دگنی ہوکر 40 تک پہنچ چکی ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ نے مزید بتایا کہ مرنے والوں کی عمریں 16 سے لے کر 78 برس کے درمیان ہیں ان میں بلاتخصیص مرد اور عورت شامل ہیں جب کہ جاں بحق افراد کی اکثریت روزے سے تھی۔

فیصل ایدھی نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ گرمی کے ان ایام میں دوپہر کے اوقات میں باہر جانے سے گریز کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |