پرویزاشرف کی سیکیورٹی میں کمیاضافی دستے واپس

سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ پرراولپنڈی پولیس کے 5اہلکارخدمات انجام دینگے،ذرائع


Saleh Mughal April 22, 2013
سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ پرراولپنڈی پولیس کے 5اہلکارخدمات انجام دینگے،ذرائع, فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم راجا پرویزاشرف کی گوجرخان میں آبائی رہائشگاہ سنگھرہاؤس پر سیکیورٹی انتظامات کو سابق وزیراعظم کے پروٹوکول کے مطابق کم کرکے اضافی پولیس نفری سمیت ایلیٹ پولیس کے 2سیکشن واپس طلب کرلیے گئے۔

آئندہ سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ پر راولپنڈی پولیس کا ایک افسر اور 4 ماتحت اہلکار سیکیورٹی خدمات سرانجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق رواںسال جولائی میںجب پرویزاشرف نے وزیراعظم کامنصب سنبھالا تو وفاقی وصوبائی حکومت کے احکام کی روشنی میں سنگھرہائوس پرسیکیورٹی کو انتہائی فول پروف کرکے کلوز سرکٹ ٹی وے کیمرے نصب کرنے، سنگھرہاؤس کی چاردیواری کو اونچا کرنے سمیت نگرانی کیلیے پولیس پوسٹیں قائم کی گئیں اور وزیراعظم کی متوقع آمدورفت کے لیے علاقے میں 2عارضی ہیلی پیڈ بھی بنائے گئے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق وزرات ختم ہونے کے بعد راولپنڈی پولیس نے اب سنگھرہاؤس سے پولیس نفری کو جو 2 انسپکٹروں، 6سب انسپکٹروں اور اسسٹنٹ سب انسپکٹروں سمیت 40کانسٹیبلوں اور الگ سے ایلیٹ پولیس فورس کے 2سکیشنوں پر مشتمل تھی، واپس طلب کرکے اب وہاں سابق وزیراعظم کے پروٹوکول کے مطابق ایک 4 یعنی ایک افسر اور 4کانسٹیبلوں پر مشتمل نفری کو تعینات کیا گیاہے۔ اس حوالے سے راولپنڈی پولیس کے سینئرآفیسر نے رابطے پر بتایاکہ سابق وزیراعظم کی نجی رہائشگاہ پر سیکیورٹی سابق وزیراعظم کیلیے مختص پروٹوکول کے مطابق رکھی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں