پرامن اورغیرجانبدارانہ انتخابات کاانعقادترجیح ہے وزیرداخلہ
اسلام آبادکی سیکیورٹی سخت،پٹرولنگ بڑھانے، چیکنگ موثربنانے کی ہدایت
وفاقی وزیرداخلہ ملک محمدحبیب خان کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطح کااجلاس چیف کمشنر آفس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنراسلام آباد، آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن وامان اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔ چیف کمشنر اسلام آباد نے اسلام آباد میں امن وامان اور سیکیورٹی صورتحال کے بارے میںبریفنگ دی۔ وزیرداخلہ نے اسلام آبادکی سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے، پٹرولنگ بڑھانے، داخلی اورخارجی راستوں پر چیکنگ کا نظام مزید موثر بنانے کی ہدایت کی۔
وزیرداخلہ نے کہاکہ پرامن، شفاف اور غیرجانبدار انتخابات کا انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے اور ہمارے تمام اقدامات قانون کے تحت ہوںگے۔ وزیرداخلہ نے اسلام آباد انتظامیہ اور آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ اسلام آباد کے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور پرامن انتخابات کے انعقادکے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ انھوں نے تمام جماعتوں کے سیاسی رہنمائوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔