حکومت پرویز مشرف کو ان کے اپنے ہی گھر کا کرایہ ادا کریگی ماہرین قانون

جب تک مشرف اپنے گھر میں قید رہیں گے اس وقت تک یا نوٹیفکیشن کی میعاد تک انھیں اپنے ہی گھر کا کرایہ ملتا رہے گا ۔

جب تک مشرف اپنے گھر میں قید رہیں گے اس وقت تک یا نوٹیفکیشن کی میعاد تک انھیں اپنے ہی گھر کا کرایہ ملتا رہے گا ۔ فوٹو اے ایف پی

ISLAMABAD:
سابق صدر پاکستان ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کے گھر کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے بعد سے حکومت اس سب جیل کا کرایہ ادا کرے گی۔


اس سلسلے میں متعدد ماہرین قانون سے رابطہ کیا گیا جنھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی ملزم کی گرفتاری یا اسے حراست میں لیے جانے کے بعد سے اس کی حفاظت کی ذمے داری ریاست کے ذمے ہوتی ہے ، سابق صدر پرویز مشرف کو طالبان اور دیگر لوگوں کی طرف سے خطرہ لاحق تھا اور ان کے حفاظت کے لیے ریاست نے فیصلہ کیا کہ ان کے گھر سے بہتر جگہ کوئی اور نہیں ہے لہذا ان کے گھر ( فام ہاؤس ) کو سب جیل قرار دیا گیا اور اس کو قانونی شکل دینے کے لیے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ، جب تک ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف اپنے گھر میں قید رہیں گے اس وقت تک یا نوٹیفکیشن کی میعاد تک انھیں اپنے ہی گھر کا کرایہ ملتا رہے گا ۔

Recommended Stories

Load Next Story