کوئٹہ میں بم بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی 200 کلو بارود اور خودکش جیکٹس سمیت اسلحہ برآمد

کلی الماس اور ایف سی مددگار سینٹر پر حملے سے ملنے والے شواہد کی بنیاد پر سی ٹی ڈی نے کلی برات میں کارروائی کی

فیکٹری اس مکان میں بنائی گئی جو پچھلے دنوں مارے گئے دہشت گرد کمانڈر سلمان بادینی کے زیر استعمال تھا ،ڈی آئی جی۔ فوٹو: ایکسپریس

KARACHI:
کوئٹہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی )کی کاروائی کے دوران کا لعدم تنظیم کی بم بنانے کی فیکٹری پکڑی گئی جس سے 200کلو گرام بارودی مواد ،3 خودکش جیکٹس ،دستی بم اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی برات میں میں سی ٹی ڈی نے ایک چھاپے کے دوران بم بنا نے کی فیکٹری دریافت کی جوکلی برات کے ایک چھوٹے مکان میں بنائی گئی تھی، برآمد ہونے والے مواد میں 200کلوگرام سے زائد بارود،3تیار خودکش جیکٹیں،2تیار دیسی ساختہ بم ،،2کلاشنکوف، 3پستول ،پرائماکارڈ،ڈیٹونیٹرز، خودکش جیکٹ اور دیسی ساختہ بم بنانے کا سامان بھی بڑی تعداد میں شامل ہے۔


ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق مکان کالعدم دہشتگرد تنظیم کے گزشتہ روز مارے گئے کمانڈر سلمان بادینی اور ان کے ساتھیوں کے زیر استعمال تھا ۔ 3 کمروں پر مشتمل کمپاؤنڈ میں موجود اسلحہ اور دھماکا خیز مواد ہزارہ برادری اور فورسز کیخلاف دہشتگردی کی کارروائیوں کیلئے چھپایا گیا تھا، مکان کی نشاندہی کلی الماس آپریشن اور ایف سی مددگارسینٹرپر حملے کی جگہ سے ملنے والے شواہد سے ہوئی۔

 
Load Next Story