بارانی یونیورسٹی دنیا کی بہترین 350 یونیورسٹیوں میں شامل

بہترین یونیورسٹیوں میں پاکستان کی 10 یونیورسٹیاں شامل، رینکنگ جاری


Numainda Express May 22, 2018
بہترین یونیورسٹیوں میں پاکستان کی 10 یونیورسٹیاں شامل، رینکنگ جاری۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کو دنیا کی بہترین 350 یونیورسٹیوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔

گزشتہ روز اس بابت 50 ممالک کی یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری کر دی گئی۔ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی سمیت پاکستان کی 10 یونیورسٹیاں، ایشیا کی 301-350 میں یونیورسٹیوں میں شامل ہیں یہ درجہ بندی تعلیم، تحقیق، تعلیم منتقلی، بین الاقوامی نقطہ نظراور اس کے علاوہ ابھرتی ہوئی معیشتوں میں یونیورسٹیوں کی خاصیت وترقی کی ترجیحات کو بہتربنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور اس کے علاوہ یونیورسٹی انڈسٹری روابط اوراداے کی آؤٹ لک کی بنیاد پرکی گئی ہے۔

بارانی یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ثروت این مرزا نے رینکنگ میں بارانی یونیورسٹی کی نمایاں کارکردگی پر فیکلٹی اوردیگر اسٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی فیکلٹی، ریسرچر ،علماء ، عملے اور انتظامیہ کی متفقہ کاوشوں کانتیجہ ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |