
ہائر ایجوکیشن کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں قائم تعلیمی اداروں سمیت ملک بھر کی جامعات میں منشیات کی روک تھام کیلئے منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے جس کے تحت تعلیمی اداروں میں ہر تین ماہ بعد بچوں کے خفیہ ٹیسٹ کیے جائیں گے، منشیات کے عادی طلبا و طالبات کے والدین کو خاموشی سے مطلع کرتے ہوئے علاج شروع کرایا جائے گا جبکہ بچوں پر نظر رکھنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔
مذکورہ منصوبے کیلئے ابتدائی طورپر تخمینہ لاگت سات کروڑ روپے لگایا گیاہے جس کیلئے معروف ٹیسٹ لیبارٹری کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔