اسرائیلی جلادوں کا انسانیت سوز تشدد زیر حراست فلسطینی شہید

عزیز عویسات پر دوران حراست تشدد کیا، گردوں اوردل میں تکلیف کے بعداسپتال منتقل کیا مگرعلاج نہیں ہوا بستر پرباندھ دیاگیا


خبر ایجنسی May 22, 2018
سیکڑوں یہودی مراکشی دروازے سے مسجد اقصیٰ میں داخل، اسرائیلی فوجی پولیس کی سیکیورٹی میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD: دوران حراست اسرائیلی جلادوں کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والا فلسطینی شہری اسپتال میں دم توڑ گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران اور کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں کہا ہے کہ 53 سالہ القدس کے رہائشی عزیز عویسات کو وحشیانہ تشدد کے بعد حالت خراب ہونے پر اساف ھروفیہ اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اسے طبی امداد فراہم کرنے کے بجائے صرف اسپتال کے بستر پر باندھ دیا گیا تھا۔ وحشیانہ تشدد کے باعث شہری گردوں اور دل میں تکلیف کے بعد اسپتا ل منتقل کیا مگر اسپتال میں اسے کسی قسم کی طبی امداد مہیا نہیں کی گئی۔

فلسطینی محکمہ اسیران کے چیئرمین عسی قراقع نے اسیر عویسات کی شہادت کی ذمے داری صہیونی ریاست پرعا ئد کی ہے اور اس مجرمانہ واقعے کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

دریں اثنا287 یہودی آباد کار اور اسرائیلی فوجی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میںمراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔دھاوا بولنے والوں میں اسرائیلی پولیس اہلکار اورانٹیلی جنس اداروں کے سول کپڑوں میں ملبوس عہدیدار بھی شامل تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔