رکن قومی اسمبلی عاشق گوپانگ نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا

میری عمر میں لوگ سیاست چھوڑتے نہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اب سیاست چھوڑ دینی چاہیے، عاشق حسین گوپانگ


خبر ایجنسی May 22, 2018
میری عمر میں لوگ سیاست چھوڑتے نہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اب سیاست چھوڑ دینی چاہیے، عاشق حسین گوپانگ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: مظفرگڑھ سے رکن قومی اسمبلی عاشق حسین گوپانگ نے ہمیشہ کیلیے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

عاشق حسین گوپانگ نے ہمیشہ کیلیے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 31 مئی سے سیاست سے علیحدہ ہوجائیں گے تاہم وہ اپنے بیٹے کوبھی نصیحت کرتے ہیں کہ وہ سیاست سے لاتعلقی کرے لیکن وہ اپنے فیصلہ کیلئے آزادہے۔

گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری عمر میں لوگ سیاست چھوڑتے نہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اب سیاست چھوڑ دینی چاہیے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔