پاکستان ایشین ٹیم ایونٹ اور سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا

ایونٹ آئندہ سال اپریل میں کراچی میں منعقد ہوگا، پی بی ایس اے حکام


Sports Reporter May 22, 2018
ایونٹ آئندہ سال اپریل میں کراچی میں منعقد ہوگا، پی بی ایس اے حکام۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

ISLAMABAD: پاکستان آئندہ برس ساتویں ایشین ٹیم ایونٹ اور آٹھویں سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔

ایشین کنفیڈریشن بلیئرڈ اینڈ اسنوکر نے اپنے سالانہ جنرل اجلاس میں پاکستان کو میگا ایونٹ کی میزبانی کی منظوری دی۔

پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق رواں ماہ ایران میں 34 ویں ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے دوران اے سی بی ایس کا سالانہ جنرل اجلاس منعقد ہوا جس میں پی بی ایس اے کے صدر منور حسین شیخ نے باضابطہ طور پر ایشین ٹیم ایونٹ اور سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی کیلیے بڈ جمع کرائی تھی جسے اے سی بی ایس نے منظور کرلیا ہے اور اے سی بی ایس نے پاکستان کو میگا ایونٹ کی میزبانی کی اجازت دے دی ہے۔

پی بی ایس اے حکام کا کہنا ہے کہ ایونٹ آئندہ سال اپریل میں کراچی میں منعقد ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔