جھارا خاندان کا ایک اور ریسلر پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار

جھارا کے بھتیجے کو معروف جاپانی پہلوان انوکی 4 سال پہلے تربیت دینے کی غرض سے پاکستان سے جاپان لے گئے تھے۔

جھارا کے بھتیجے کو معروف جاپانی پہلوان انوکی 4 سال پہلے تربیت دینے کی غرض سے پاکستان سے جاپان لے گئے تھے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ISLAMABAD:
جھارا خاندان کا ایک اور ریسلر پاکستان کی نمائندگی کیلیے تیار ہے، نامور پہلوان کے بھتیجے ہارون عابد قومی جونیئر ریسلنگ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

18سالہ ریسلر بھارت میں شیڈول جونیئر ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وہ 97 کلوگرام کیٹیگری کے مقابلے میں شریک ہوں گے، ہارون عابد اس وقت جاپان میں جونیئر ریسلنگ چیمپئن ہیں، جھارا کے بھتیجے کو معروف جاپانی پہلوان انوکی 4 سال پہلے تربیت دینے کی غرض سے پاکستان سے جاپان لے گئے تھے، انھوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ جھارا خاندان کے ایک فرد کو پہلوانی کی تربیت دیں گے۔


یاد رہے کہ انوکی پہلوان 4 سال قبل اسپورٹس بورڈ پنجاب کی درخواست پر لاہور پہنچے اور جھارا پہلوان کے 14 سالہ بھتیجے کو اپنے ہمراہ جاپان لے گئے تھے۔

 
Load Next Story