ممبئی انڈینز کے پلے آف سے آؤٹ ہوجانے پر کنگز الیون کی اونر پریتی خوش

پریتی زنٹا نے لکھا: ’ریلیکس! اگر ممبئی باہر ہو جاتی ہے تب ہی پنجاب کے لیے پلے آف میں جانے کا کوئی موقع تھا۔


Sports Desk May 22, 2018
پریتی زنٹا نے لکھا: ’ریلیکس! اگر ممبئی باہر ہو جاتی ہے تب ہی پنجاب کے لیے پلے آف میں جانے کا کوئی موقع تھا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

آئی پی ایل میں گزشتہ دن دہلی ڈیئرڈیولز نے ممبئی انڈینز کو شکست دے کر پلے آف کی دوڑ سے باہر کردیا تھا تاہم اس پر سب سے زیادہ خوشی کنگز الیون پنجاب کی مالکہ فلمسٹار پریتی زنٹا کو ہوئی۔

ٹوئٹر پر پریتی کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں ان کی خوشی چھپائے نہیں چھپ رہی تھی، ایک صارف نے ویڈیو شیئر کی اور ساتھ میں لکھا کہ 'میم کیا آپ نے واقعی یہی کہا: 'آئی ایم جسٹ ویری ہیپی دیٹ ممبئی از ناٹ گوئنگ ٹو دا فائنلز۔۔۔ ریئلی ہیپی۔ (میں اس بات سے بہت خوش ہوں کہ ممبئی فائنلز میں نہیں جا رہی ہے۔۔۔ واقعی بہت خوش ہوں)۔

اس ٹویٹ کے جواب میں پریتی زنٹا نے لکھا: 'ریلیکس! اگر ممبئی باہر ہو جاتی ہے تب ہی پنجاب کے لیے پلے آف میں جانے کا کوئی موقع تھا اور راجستھان رائلز زیادہ خوش ہیں کیونکہ ہم لوگوں کو سی ایس کے نے ہرا کر باہر کر دیا اور وہ پلے آف کے لیے کوالیفائی کر گئے، جب چیزیں آخری موقعے کے لیے رہ جاتی ہیں تو آپ صرف اپنی جیت نہیں بلکہ دوسری ٹیموں کی شکست پر بھی نظر رکھتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔